This is default featured slide 1 title
Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.
This is default featured slide 2 title
Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.
This is default featured slide 3 title
Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.
This is default featured slide 4 title
Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.
This is default featured slide 5 title
Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.
Friday, January 31, 2020
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی ہے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی
تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی ہے، انگلینڈ کی ٹیم نے پروٹیز کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی تیسری پوزیشن مزید مضبوط کرلی۔
بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم دوسری پوزیشن پر برقرار ہے۔ انگلینڈ نے پروٹیز سے دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے بعد تین درجے ترقی پائی تھی اور پاکستان سے تیسری پوزیشن چھین لی تھی اور اب پروٹیز کر اس کی سرزمین پر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن مزید بہتر بنا لی ہے۔
بھارت کی ٹیم مسلسل عمدہ کارکردگی اور مسلسل سات ٹیسٹ میچز میں کامیابی کی بدولت پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارت نے گزشتہ سال اگست اور ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔
اکتوبر میں جنوبی افریقہ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ اس کے بعد بنگلا دیشی ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں شکست دیکر مسلسل سات فتوحات کے بعد بھارت کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 360 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
آسٹریلوی ٹیم اب تک 10 میچز کھیل چکی ہے اور اس نے 7 میچز جیتے، دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ یوں آسٹریلوی ٹیم ٹیبل پر 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم 9 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی کے بعد 146 پوائنٹس کے ساتھ اپنی تیسری پوزیشن مزیڈ مضبوط کرلی ہے۔
پاکستان اور سری لنکن ٹیمیں 80، 80 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔
ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں تاحال دو دو میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دونوں کے کوئی پوائنٹ نہیں ہے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آٹھویں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نویں نمبر پر ہے۔
Thursday, January 30, 2020
کون سے کھلاڑی باہر ہو سکتے ہیں؟
انعام خان
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا آغاز 20 فروری سے ہو گا۔ پی ایس ایل میں منتخب ہونے والے کچھ غیرملکی کھلاڑی ابتدائی میچوں میں اپنی فرنچائز کی جانب سے ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ پی ایس ایل کے دوران ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
سیریز کا آغاز 22 فروری سے ہو گا جو کہ 6 مارچ تک جاری رہے گی۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ ہیں اور وہ اپنی ٹیم کو ابتدائی 8 میچوں میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز کے کیمو پال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لینڈل سمنز لاہور قلندرز کا حصہ ہیں۔
سری لنکا کے خلاف سیریز میں ان دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے تو یہ وہ بھی ابتدائی میچوں میں پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب 21 فروری سے ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز بھی کھیلی جائے گی اور 12 مارچ سے بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز ہو گی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل وینڈر ڈوسن بھی سیریز کی وجہ سے مکمل پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہوں گے۔ وینڈر ڈوسن مسلسل تینوں فارمیٹس میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کے کولن منرو بھی نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر نیوزی لینڈ واپس جا سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 13 مارچ سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا۔
Official's Account
KhanSports













