Khan14 is the Name of Brand.

Thursday, January 30, 2020

کون سے کھلاڑی باہر ہو سکتے ہیں؟


انعام خان 

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا آغاز 20 فروری سے ہو گا۔ پی ایس ایل میں منتخب ہونے والے کچھ غیرملکی کھلاڑی ابتدائی میچوں میں اپنی فرنچائز کی جانب سے ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ پی ایس ایل کے دوران ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
سیریز کا آغاز 22 فروری سے ہو گا جو کہ 6 مارچ تک جاری رہے گی۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ ہیں اور وہ اپنی ٹیم کو ابتدائی 8 میچوں میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز کے کیمو پال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لینڈل سمنز لاہور قلندرز کا حصہ ہیں۔
سری لنکا کے خلاف سیریز میں ان دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے تو یہ وہ بھی ابتدائی میچوں میں پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب 21 فروری سے ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز بھی کھیلی جائے گی اور 12 مارچ سے بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز ہو گی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل وینڈر ڈوسن بھی سیریز کی وجہ سے مکمل پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہوں گے۔ وینڈر ڈوسن مسلسل تینوں فارمیٹس میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کے کولن منرو بھی نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر نیوزی لینڈ واپس جا سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 13 مارچ سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا۔

0 comments:

Post a Comment

KhanSports